لیبیا کے مغربی ساحل پر تارکین وطن کو لے جارہی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس
کے بعد 90 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہیں اندیشہ ہے کہ وہ سب ڈوب گئے ہیں ۔ ملک میں ساحلی محافظوں کے افسران نے آج بتایا ہے کہ ساحل سمندر سے 26 میل
دور کل
یہ حادثہ پیش آیا جس کے بعد ساحلی محافظوں نے غوطہ خوروں نے 29
مہاجروں کو بچالیا۔ بچائے گئے ایک تارک وطن نے بتایا کہ ربڑ کی اس کشتی پر تقریباً 126 مسافر
سوار تھے اور ایک جانب کا ربڑ پھٹ جانے کی وجی سے وہ سب سمندر میں ڈوبنے
لگے۔